France highlights key Saudi role in Middle East

پیرس:(اے یو ایس ) فرانس کے صدارتی ذرائع نے فرانسیسی صدر امینوئل میکروں کے خلیجی ممالک کے آئندہ دورے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں سعودی عرب کے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ سعودی عرب خطے میں مرکزی کھلاڑی کی حیثیت رکھتا ہے۔العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کو دیے گئے خصوصی بیان میں ذرائع کا کہنا تھا کہ مملکت (سعودی عرب) کے ساتھ مکالمے کے بغیر فرانس کی پر عزم پالیسی کا تصور ممکن نہیں ۔

ذرائع نے واضح کیا کہ میکروں اپنے دورے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ طویل اور گہری بات چیت میں خطے میں کشیدگی کم کرنے کے راستوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ علاوہ ازیں ایران کا جوہری پروگرام ، یمن اور اور عراق کی صورت حال اور دہشت گردی کے انسداد کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔اسی طرح میکروں کے سعودی عرب ، امارات اور قطر کے دورے میں خصوصی طور پر لیبیا اور لبنان کے معاملات پر بات چیت ہو گی۔

ذرائع کے نزدیک یہ دورہ مملکت میں الع±لا کے حوالے سے فرانسیسی سعودی شراکت داری کو مضبوط بنانے کا موقع فراہم کرے گا۔ الع±لا میں فرانس کی موجودگی فعّال ہے۔یاد رہے کہ الیزے پیلس نے جمعہ کے روز اعلان کیا تھا کہ فرانس کے صدر تین اور چار دسمبر کو خلیج کا دورہ کریں گے۔ اس دورے میں امینوئل میکروں سعودی عرب ، امارات اور قطر جائیں گے۔