Israeli official calls current situation of Iran nuclear programme the most advanced

تل ابیب ،:(اے یو ایس ) ایک اسرائیلی اہلکار نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے موجودہ صورتحال اب تک کی ۔

منگل کے روز “ٹائمز آف اسرائیل” اخبار کے حوالے سے نقل کردہ ایک بیان میں اسرائیلی عہدیدار نے کہا کہ ان کے ملک کی کوشش ہے کہ ایران کے ساتھ ایک تازہ معاہدہ کیا جائے یا پھر ایران پر وسیع پیمانے پر حملے کا منصوبہ بنایا جائے۔یہ بیانات اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کے اعلان کے چند دن بعد سامنے آئے ہیں جس میں ان کا کہنا تھا کہ تل ابیب ایران کے جوہری پروگرام پر فوجی حملہ کرنے کی صلاحیت تیار کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

گذشتہ جمعرات کو بینی گینٹز نے کہا تھا کہ ہمیں ایران کے حوالے سے اپنے شراکت داروں پر اثر انداز ہونا ہے اور ان کے ساتھ مسلسل بات چیت کرنی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل ایک ایسا جوہری معاہدہ چاہتا ہے جو نہ صرف یورینیم کی افزودگی کے مسئلے کو حل کرے بلکہ خطے میں ایران کی سرگرمیوں کو بھی حل کرے۔