MI6 spy chief says China, Russia, Iran top UK threat list

لندن:(اے یو ایس ) برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ چین اور روس اور ایرانی و بین الاقوامی دہشت گردی سے برطانیہ کو زبردست خطرہ لاحق ہے ۔برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کے سربراہ رچرڈ مور جنھیں ‘سی’ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کہا کہ برطانیہ ان چار بڑے سلامتی مسائل کا سامنا ہے۔ بی بی سی ریڈیو4لنے کے بعد وہ انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ا سٹریٹیجک ا سٹڈیز (آئی آئی ایس ایس) میں منگل کو اپنے پہلے خطاب میں برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کو ڈیجیٹل دور میں پیش آنے والے مسائل کا ذکر کر رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے کام کے بارے میں کھل کر بات کرنے کا فیصلہ آج کی جدید جمہوریت میں بہت اہم ہے۔انھوں نے چین کے دیگر ممالک کو دیے جانے والے قرضوں اور ڈیٹا تک حصول کو جال قرار دیتے ہوئے دنیا کے امن کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ انھوں نے چین کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ چین کے پاس ‘دنیا بھر سے ڈیٹا حاصل کرنے کی صلاحیت ہے’ اور وہ اس کام کے لیے ‘لوگوں کو پیسے (قرض) دے کر اپنے جال میں پھنساتا ہے۔’ان کا کہنا تھا کہ چین ’اپنی اقتصادی پالیسیوں کے ذریعے کسی ملک پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتا ہے اور میرے خیال میں کبھی کبھار لوگ اس کے شکنجے میں آ جاتے ہیں۔‘

انھوں نے چین کی جانب سے ڈیٹا کے جال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘اگر آپ کسی اور ملک کو اپنے معاشرے کے حساس ڈیٹا تک رسائی دے دو گے تو وقت کے ساتھ وہ آپ کی خود مختاری و قومی سلامتی کو ختم کر دے گا کیونکہ تب آپ کا اس ڈیٹا پر سے کنٹرول ختم ہو جائے گا۔’ ان کا کہنا تھا کہ ‘برطانیہ اس معاملہ میں بہت چوکنا ہے اور ہم نے اس کے دفاع کے لیے اقدامات کر لیے ہیں۔