At least 14 dead as volcano erupts in Indonesia

جاوا جزیرہ: سرکاری ذرائع کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرہ جاوا کے ماؤنٹ سیمیرو آتش فشاں پھٹنے سے کم از کم 14 افراد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہو گئے ۔ ماؤنڈ سمیرو کے قریب واقع مشرقی جاوا کے لوماجانگ ڈسٹرکٹ کے نائب سربراہ انداہ امپیر واتی مصدر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کم از کم41افراد لاوا بہنے سے جھلس گئے ۔ علاوہ ازیںکئی گھر، سڑکیں اور پل راکھ میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

آتش فشاں پھٹنے سے نزدیکی علاقے میں رہائش پذیر لوگ خوفزدہ ہو کر جان بچانے کے لیے بھاگے، راکھ اور دھویں سے علاقے میں اندھیرا چھا گیا۔ابلتے لاوے سے کورا کوباکن گاو¿ں پوری طرح تباہ ہو گیا اور ایک پل ٹوٹ کر گر پڑا جس سے پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنا مشکل ہو گیا۔واضح ہو کہ دنیا میں 13th سب سے بڑا جزیرہ اور انڈونیشیا میں پانچواں سب سے بڑا جزیرہ ہے۔