Over 40 camels disqualified from Saudi beauty contest over Botox

ریاض:(اے یو ایس ) سعودی میڈیا کے مطابق کنگ عبدالعزیز اونٹ میلہ میں حکام نے کریک ڈاو¿ن کیا اور اونٹوں کو جھریاں دورکرنے والے بوٹوکس انجکشن لگانے، فیس لفٹ اور دیگرچھوٹی موٹی سرجری پر40 سے زائد اونٹوں کو مقابلے کے لئے نااہل قراردے دیا۔سعودی عرب میں اونٹوں کو پرکشش اورخوبصورت بنانے کے لئے مصنوعی چیزیں استعمال کرنے پرسخت پابندی عائد ہے۔

اونٹوں کے مقابلہ حسن میں اونٹ کوفاتح قراردینے کے لئے اس کا سر،گردن، کوہان اورقد وغیرہ دیکھا جاتا ہے۔ اونٹوں کا مقابلہ حسن جیتنے والے اونٹ کو66ملین ڈالرکا انعام ملتا ہے۔کنگ عبد الاعزیز اونٹ میلہ دنیا کا سب سے بڑا اونٹ میلہ ہوتا ہے۔

اس مقابلہ جمال جمل میں ،جو ریاض کے شمال میں 32مربع کلو میٹر کے رقبہ میں لگے میلے میں کرایا جاتا ہے، حصہ لینے کے لیے سعودی عرب ، خلیجی ممالک، امریکہ، روس اور فرانس سے اونٹ مالکان اپنے اونٹ لے کر ریاض پہنچتے ہیں۔