Saudi mum delivers quintuplets in natural childbirth

ریاض : سعودی عرب کے کنگ سلمان ملٹری اسپتال میں تبوک کی رہائشی خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی ولادت ہوئی۔رپورٹ کے مطابق خاتون کے ہاں آخری بار ولادت 12 سال پہلے ہوئی تھی اور پانچ بچوں کی ولادت کے بعد خاتون سمیت تمام بچے خیریت سے ہیں۔ایبٹ آبادکے نجی اسپتال میں خاتون نے 7 بچوں کو جنم دے دیا۔خاتون کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں میں 4 بیٹے اور 3 بیٹاں شامل ہیں جبکہ خاتون پہلے ہی دو بیٹیوں کی ماں ہے۔

رپورٹس کے مطابق ماں اور بچے صحت مند ہیں۔بچوں کا وزن 950تا1100گرام ہے۔ یہ ولادت حمل ٹہرنے کے 28ویں ہفتہ میں ہوئی ہے۔ عام زبان میں ایسی ولادتوں کو ستواںسا کہا جاتا ہے۔ واضح ہو کہ گذشتہ چھ سال کے دوران بیک وقت تین یا تین سے زائد بچوں کی ولادت کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ قبل ازیں اکتوبر میں پاکستان کے ایبٹ آباد میں 7بچوں کی ولادت ہو چکی ہے۔

جبکہ ماہ اگست میں افغانستان میں امریکی ائیر بیس کی نگرانی کرنے والے امریکی کمانڈر نے کابل سے انخلا کی پروازوں میں 3 بچوں کی پیدائش کا انکشاف کیا تھا۔غیر ملکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی جنرل اسٹیو نے یہ انکشاف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کابل سے انخلا کی پروازوں میں پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد 3 ہے۔