Five Egyptian soldiers killed by jihadists in northern Sinai

قاہرہ : (اے یو ایس)مصر کے جزیرہ نما سینا میں رفح کے علاقے میں مصری فوج کی ایک بیرک پر حملہ پر دہشت گردانہ حملہ میں ایک افسر سمیت 5 فوجی مارے گئے۔ذرائع نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ بدھ کے روز بھاری اسلحہ سے لیس دہشت گرد گردوں نے رفح کے مغرب میں مصری فوج کے ایک پوائنٹ پر حملہ کیا جہاں جھڑپیں ہوئیں، جس میں ایک کیپٹن سمیت 5 فوجی مارے گئے۔

فوجی دستوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا اور پڑوسی علاقوں میں دہشت گردوں کا تعاقب کیا۔گذشتہ اتوار کو دہشت گرد تنظیم ’داعش‘ نے اس دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی جو ایک دن پہلے ہوا تھا، جس میں سینا میں 11 فوجی مارے گئے تھے۔دہشت گردوں نے سینا میں واٹر پمپنگ اسٹیشن پر داعش سے وابستہ دہشت گرد عناصر کے حملے کا جواب دیا اور کئی دہشت گرد ہلاک اور گرفتار کرلیے گئے تھے۔ اس واقعے پر دنیا بھر میں مذمت کی گئی۔