NIA Raids underway in Srinagar & Baramulla

سری نگر: (اے یوایس) قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے)نے دہشت گردی فنڈنگ کے ایک معاملے میں کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپے مار کاروائیاں انجام دیں۔ یہ چھاپے بارہمولہ اور سری نگر اضلاع میں مارے جا رہے ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ اس وقت جن جگہوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں ان میں اولڈ ٹاؤن بارہمولہ کے ظہور احمد ملہ ولد بشیر احمد ملہ جو اس وقت ادھم پور جیل میں بند ہیں، مہراج دین بھٹ ولد غلام محمد بٹ ساکنہ خواجہ باغ بارہمولہ اور فیروز احمد شیخ، خالد شیخ، ولد غلام احمد شیخ کی رہائش گاہیں اور ہوٹل ہلٹن پہلگام کے مالکان کی رہائش گاہیں شامل ہیں۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ چھاپوں کے اختتام کے بعد مزید تفصیلات میڈیا کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔کیونکہ ابھی وادی کشمیر کے کئی مقامات پر اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں این آئی اے کے چھاپے جاری ہیں۔