At least 13 Syrian soldiers killed in attack on army bus

دمشق: (اے یو ایس )شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی شام میں ایک فوجی بس پر حملے میں 13 فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ3فوجی زخمی ہیں۔ وزارت دفا ع کے مطا بق ہلاک شدگان میں 11شامی فوجی اور دو غیر فوجی ہیں جو وہاں سے گذر رہے تھے۔سرکاری ٹی وی اور خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق یہ حملہ شام کے صوبے الرقہ جبل البشری علاقہ میں پیش آیا۔

واردات کے بعد دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) نے اس کی ذمہ داری قبول کر لی۔ داعش نے 2014 میں عراق اور شام میں ایک وسیع علاقے پر اپنی خود ساختہ خلافت کے قیام کا اعلان کیا تھا اور الرقہ شہر اس خلافت کا مرکز قرار دیا گیا تھا۔

داعش کو 2019 میں شکست دے دی گئی تھی مگر اس کے خفیہ سیل ابھی بھی کئی علاقوں میں متحرک ہیں۔شامی حکام نے ہمیشہ سے ایسے حملوں کی ذمہ داری داعش پر عائد کی ہے۔داعش کے سیل شام کے مشرقی، شمالی اور وسطی علاقوں میں مختلف وارداتوں کی ذمہ داری قبول کرتے رہتے ہیں۔