Five people from Nainital killed in car-truck collision in Bareilly

ہردوئی(اترپردیش):(اے یو ایس)اترپردیش کے بریلی ضلع میں منگل کی صبح سڑک حادثے میں اتراکھنڈ کے پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ پولیس اسٹیشن عزت نگر کے دہلی نیشنل ہائی وے پر پیش آیا۔ معلومات کے مطابق پانچ نوجوان اتراکھنڈ کے رام نگر سے سوئفٹ گاڑی نمبر UK 04 P 7788 میں ہردوئی میں واقع ایک درگاہ کی زیارت کیلئے جا رہے تھے کہ دہلی نیشنل ہائی وے پر کار کا ٹائر پھٹنے سے کار بے قابو ہو گئی اور دوسری طرف سے آرہے ایک ٹرک گاڑی سے ٹکرا گئی۔

اس حادثے میں کار میں سوار تمام نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔حادثے کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے تمام لاشوں کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ آج صبح عزت نگر تھانہ علاقہ کے بلوا پل کے قریب اس وقت پیش آیا جب ٹائر پھٹ جانے کی وجہ سے کار ٹرک نمبر پی بی 13 بی این 4765 سے گئی۔ تمام مرنے والے اتراکھنڈ کے رام نگر ضلع کے رہنے والے تھے۔

حادثے کے بارے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔دراصل اتراکھنڈ کے رہنے والے پانچ مسافر ہردوئی میں بلگرام درگاہ کی زیارت کے لیے جا رہے تھے، جیسے ہی عزت نگر علاقے میں قومی شاہراہ پر لال پور چوراہے پر ان کی کارپہنچی تو ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی زوردار تھی کہ کار کے پراخچے اڑ گئے۔ اور کار سوار پانچوں افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔