If the roadmap to end inflation are not given, new protests will be announced

کراچی:(اے یو ایس )امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے 3 روز کے اندر مہنگائی، کرپشن پر قابو پانے اور سود سے پاک معاشی نظام کا روڈ میپ نہیں دیا تو جماعت اسلامی راولپنڈی پہنچ کر احتجاج کے نئے مرحلے کا اعلان کرے گی۔اےک رپورٹ کے مطابق رحیم یار خان کے ریلوے اسٹیشن پر ٹرین مارچ کے آغاز سے قبل خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے خیبر میل کی آمد میں تاخیر پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا، خیبر میل سے ہی جماعت اسلامی کے ٹرین مارچ شروع کیا جانا تھا۔

اپنے خطاب کے دوران امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے انہیں خیبر میل کے آنے کے وقت سے آگاہ کیا تھا لیکن جب میں ٹرین میں سوار ہوا تو مجھے معلوم ہوا کہ یہ وہ خیبر میل ہے جسے گزشتہ روز آنا تھا اور تاخیر کے باعث یہ آج پہنچی ہے۔سراج الحق نے مزید کہا کہ ملک میں انصاف، قانون کی حکمرانی اور میرٹ ن نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور پاکستان ڈیموکریٹنگ موومنٹ (پی ڈی ایم) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ میں ملوث ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ شہباز شریف کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی نے عالمی مالیات فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ غلط معاہدے کیے اور وہ یہ تمام معاہدے ختم کر دیں گے۔ سراج الحق نے موجودہ اور سابق حکمران جماعت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہی لوگ ملک کے عوام کی ترقی میں اصل رکاوٹ ہیں۔انہوں نے کہا کہ گوادر کے لوگ احتجاج کر رہے ہیں اور بلوچستان کے نوجوان بغاوت کر رہے ہیں۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے خطاب کے دوران سندھ میں غربت اور بے روزگاری پر گزشتہ کئی برسوں سے سندھ میں حکمران رہنی والی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔