One million pilgrims, both foreign and domestic, to perform Hajj this year

ریاض(اے یو ایس ) خادم حرمین شریفین کے مشیر، مکہ المکرمہ ریجن کے گورنر اور مرکزی حج کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ خالد الفیصل نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وبا کے باعث اس سال 10 لاکھ عازمین حج ادا کریں گے، جن میں 150,000 اندرون ملک سے جب کہ 8 لاکھ 50 ہزار بیرون ملک سے شامل ہوں گے۔

شہزادہ خالد الفیصل نے بتایا کہ حجاج کرام کے لیے جبل رحمت کے علاقے کے انفراسٹرکچر کو ترقی دینے کے بعد پہلے وہاں پر 200,000 مربع میٹر تیار کی گئی ہے۔اس میں بسوں کے لیے پبلک پارکنگ کی تعمیر اور کاریں،جبل رحمت کے اردگرد کے علاقے کو روشن کرنے کے علاوہ، ڈیڑھ ملین مربع میٹر کے رقبے پر واقع منیٰ کیمپ کے ترقیاتی منصوبے پر عمل درآمد بھی شروع ہو گیا ہے، جو موجودہ کیمپوں کا 20 فیصد احاطہ کرتا ہے۔

شہزادہ خالد الفیصل نے مزید کہا کہ وزارت صحت نے مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات میں 3,700 سے زیادہ بستروں کی گنجائش کے ساتھ 18 اسپتال تیار کیے ہیں، جن میں جدہ اور طائف کے فیلڈ اسپتالوں کے علاوہ 171 مراکز صحت کی معاونت حاصل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ذوالحج کے مہینے میں تقریباً 20 ملین کیوبک میٹر پانی پمپ کرنے کا ہدف ہے۔