IMF says it does not trust Pakistan because of Imran govt wrongdoings: Maryam nawaz

اسلام آباد: (اے یو ایس ) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ آج آئی ایم ایف پاکستان کی امداد کے لیے ناک سے لکیریں لگوا رہا ہے اور آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جو کیا اس کی وجہ سے ہمیں پاکستان پر اعتبار نہیں ہے۔ضمنی انتخاب کے لیے مہم کے دوران لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئےمریم نواز نے کہا کہ آئل اور گیس کی قیمتیں آئی ایم ایف سے کیے معاہدے کی وجہ سے بڑھائی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا برا کیا پھر معاہدے کی خلاف ورزی کر کے اور برا کیا۔انھوں نے کہا کہ آج پاکستان کے پاس خزانے میں کچھ نہیں ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر خزانے میں کچھ ہوتا تو عوام پر نچھاور کیا جاتا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ خالی خزانے کے ساتھ شہباز شریف نے آٹے پر سبسڈی دی، شہباز شریف نے کہا تھا کہ آٹا مہنگا نہیں کرنا چینی مہنگی نہیں کرنی، دالیں مہنگی نہیں کرنی کیونکہ غریب کے گھر کا چولہا بند ہو جائے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ جو مسائل ہیں یہ ہمارے پیدا کردہ نہیں لیکن میں وعدہ کرتی ہوں آپ کو ان مصائب سے نکالنا ہماری ذمہ داری ہے۔انھوں نے کہا کہ لاہور والوں نواز شریف اور شہباز شریف کا ساتھ دینا۔ پوری محنت پوری کوشش کے ساتھ دن رات ایک کر کے نواز شریف اور شہباز شریف آپ کو ان بحرانوں سے نکال کر لے جائیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے چیلنجز میں حکومت لی اور اسے ان سے نمٹنا بھی آتا ہے۔