'Hajj Starts with You' campaign educates pilgrims to stay safe

ریاض: (اے یو ایس ) مسجد حرام میں عازمین حج اور نمازیوں کی آرام و راحت کی خاطر جدید ترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے صدارت عامہ برائے حرمین شریفین کی تکنیکی اور آپریشینل امورکی دیکھ بھال کرنے والی ایجنسی نے مسجد حرام میں دنیا کا سب سے بڑا کولنگ نظام نصب کیا ہے۔ اس ایئرکنڈیشن سسٹم کی گنجائش ایک لاکھ 59 ہزار ٹن ہے۔ایجنسی مسجد حرام میں کولنگ سسٹم کو ہرطرح کے جراثیم سے پاک رکھنے کے لیے کوشاں ہے اور ان ایئرکنڈیشنروں سے مسجد حرام میں پھیلنے والی ہوا ہرطرح کے جراثیم سے 100 فی صد پاک ہوتی ہے۔

کولنگ سسٹم 159 ہزار ریفریجریشن ٹن تک توانائی استعمال کرتا ہے اور اسے دنیا کے سب سے بڑے کولنگ سسٹمز میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس سسٹم کو دو اہم اسٹیشنوں کدی اور شامیہ کے ذریعے توانائی پمپ کی کی جاتی ہے۔ جو دنیا میں سب سے بڑے ہیں: شامیہ پلانٹ سے ایک لاکھ بیس ہزار ریفریجریشن ٹن کی توانائی دی جاتی ہے۔ یہ پلانٹ مسجد حرام سے 900 میٹر کے فاصلے پر ہے۔اجیاد اسٹیشن کی پیداواری صلاحیت 39 ہزار ریفریجریشن ٹن ہے اور یہ 500 میٹر دور ہے۔دونوں اسٹیشنوں کے کولر پانی کو 4 سے 5 ڈگری سیلسیس کے درمیان ٹھنڈا کرتے ہیں اور اسے پائپوں کے ذریعے مسجد حرام اور پھر مکینیکل کمروں میں ایئر ہینڈلنگ یونٹس تک پہنچاتے ہیں۔

جس میں گرمی کے تبادلے کا عمل ہوتا ہے، اور پھر ٹھنڈی تازہ ہوا کو مسجد الحرام کے تمام حصوں میں دھکیل دیا جاتا ہے۔ایجنسی نے ایئر ہینڈلنگ یونٹس کی تزئین و آرائش اور ترقی کی ہے۔ تمام ہیٹ ایکسچینجرز کو نئے یونٹس میں تبدیل کیا ہے۔ اس کے علاوہ تمام ایئر پیوریفائر فلٹرز کو وقتاً فوقتاً تبدیل کیا جاتا ہے۔گرینڈ مسجد کی سطح سے قدرتی ہوا نکالے جانے کے بعد ہوا کو ایئر ہینڈلنگ یونٹس کے ذریعے پاک کیا جاتا ہے اور یہ کئی مراحل میں موثر فلٹرز اور ہائی فلٹریشن ٹیکنالوجی کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے۔