Japan court executes prisoner who killed 7

ٹوکیو:(اے یو ایس)جاپانی مقامی میڈیا کے مطابق ملزم نے 2008 میں شاپنگ سینٹر میں خنجر گھونپ کر 7 افراد کو ہلاک کرنے والے شخص کوپھانسی دے دی گئی ۔2008ءمیں ہونے والے چاقو زنی کے اس واقعے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

جاپان کے وزیرِ انصاف یوشی ہیسا فروکاوا کا اس کیس سے متعلق کہنا ہے کہ قاتل شخص نے حملے کے لیے مکمل تیاری کی تھی اور وہ لوگوں کو قتل کرنے کے ارادے سے ہی مارکیٹ میں داخل ہوا تھا جس کا ملزم نے اعتراف بھی کیا تھا۔

یوشی ہیسا نے میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ بھی بتایا ہے کہ اس کیس پر عدالت میں کافی غور و خوض و جرح کے بعد سزائے موت کو حتمی شکل دی گئی ہے۔