CWG 2022 Medals Tally: Indian Weightlifters Take India to 6th

برمنگھم (اے یو ایس) ہندوستان کے ویٹ لفٹروں اچنتا شیولی نے 73کلو گرام کے زمرے میں اور جرمی لالری نونگا نے 67کلو گرام کے زمرے میں طلائی تمغے جیت کر دولت مشترکہ کھیل 2022 میں تیسرے روز ہندوستان کے تمغوں کی تعداد 6کر دی ۔جن میں تین طلائی، دو نقری اور ایک کانسہ کا ہے۔ قبل ازیں 23 سالہ بندیارانی نے 202 کلو وزن اٹھا کر اپنے زمرے میں دوسرا مقام حاصل کیا، ان کے فوراً بعد میرابائی نے 49 کلوگرام میں پہلا مقام حاصل کرکے طلائی تمغہ جیتا۔

انہوں نے سب سے پہلے اسنیچ میں 86 کلوگرام میں انفرادی بہترین کارکردگی کے ساتھ قومی ریکارڈ کی برابری کی اور پھر کلین اینڈ جرک میں 116 کلوگرام اٹھا کر نیا قومی اور کامن ویلتھ ریکارڈ قائم کیا۔بندیارانی صرف ایک کلو کے فرق سے طلائی تمغہ حاصل کرنے سے محروم رہ گئیں جو نائیجیریا کے ادیجات ادنیکے اولارینوئے کے حصے میں آیا۔

میزبان انگلینڈ کے فریئر مورو نے 198 کلوگرام (89 کلوگرام + 109 کلوگرام) کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ بندیارانی نے جیت کے بعد کہا کہ یہ میرا پہلا کامن ویلتھ گیمز ہے اور میں چاندی کے تمغے اور گیمز کے ریکارڈ کو لے کر بہت خوش ہوں۔چانو کی طرح، بندیارانی بھی منی پور کی رہنے والی ہیں۔ انہوں نے 2019 کامن ویلتھ چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتا تھا جبکہ 2021 کے ایڈیشن میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ اس سے قبل میرابائی چانو (گولڈ)، سنکیت سرگر (سلور) اور گروراجا پجاری (کانسی) ہندوستان کے لیے تمغے جیت چکے ہیں۔ ہندوستان کے چار تمغے ویٹ لفٹنگ میں آئے ہیں۔