At least 10 kanwariyas electrocuted in Bengal's Cooch Behar

کولکاتا: (اے یو ایس)کولکاتا: مغربی بنگال کے کوچ بہار میں اس وقت ایک دلخراش حادثہ پیش آیا جب اتوار کے روز کرنٹ لگنے سے 10 کانوڑ یاتری ہلاک اور متعدد جھلس گئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ جل پیش جا رہے یاتریوں کو لے جا رہی پک اپ وین میں کرنٹ آنے کے سبب پیش آیا۔ یاتریوں کو واقعہ کے فوراً بعد اسپتال پہنچایا گیا۔پولیس نے بتایا کہ ممکنہ طور پر واقعہ وین میں ڈی جے سسٹم کے لئے کی گئی جنریٹر کی وائرنگ کی وجہ سے پیش آیا ہوگا۔

ماتھابھنگا کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس امت ورما نے کہا ”رات کے تقریباً 12 بجے میکھلی گنج پولیس اسٹیشن کے تحت دھرلا برج پر یہ واقعہ پیش آیا، جہاں جل چڑھانے لے جا رہے یاتریوں کو لے جا رہی پک اپ وین بجلی کے کرنٹ کی زد میں آ گئی۔ بادی النظر محسوس ہوتا ہے کہ یہ حادثہ ڈی جے کے لئے کی گئی جنریٹر وائرنگ کے سبب پیش آیا۔

ڈی جے سسٹم وین کے عقبی حصہ میں نصب کیا گیا تھا۔پولیس عہدیدار نے کہا کہ زخمیوں کو چنگربندھا بی پی ایچ سی لایا گیا۔ طبی اہلکار نے 27 میں سے 16 افراد کو بہتر علاج کے لئے جلپائی گڑی اسپتال ریفر کیا ہے۔ وہ کرنٹ سے معمولی طور پر جھلسے ہیں تاہم ان کا بہتر طبی معائنہ کیا جانا ضروری ہے۔