At least 14 killed, dozens injured as fire engulfs Thai nightclub

بنکاک: پولس کے مطابق تھائی لینڈ میں ایک نائٹ کلب میں جمعہ کو علی الصباح ایک نائٹ کلب میں بھیانک آتشزدگی میں کم از کم 14فراد ہلاک اور35دیگر زخمی ہو گئے۔جس نائٹ کلب میں یہ آگ لگی وہ جنوب مشرقی بنکاک کے چون بری صوبے کے ستاہپ ڈسٹرکٹ میں ایک ایک منزلہ عمارت میں ماؤنٹین بی نائٹ کلب کے نام سے معروف ہے۔

یہ نائٹ کلب اس لیے بھی کافی پسندیدہ ہے کیونکہ سیاحو ں کے سب سے زیادہ پسندیدہ اور مشہور تفریح گاہ پتایا شہر سے محض18میل کی دوری پر واقع ہے۔ اس آتشزدگی میں، جس پر تین گھنٹے سے زائد وقت تک جدو جہد کرنے کے بعد قابو پایا جا سکا،ہلاک ہونے والوں میں 4کواتین اور9مرد شامل ہیں۔ان سب کی لاشیں اس بری طرح مسخ ہو گئی تھیںکہ شناخت نہیں کی جاسکی تاہم خیال کیاجاتا ہے کہ تمام ہلاک شدگان تھائی لینڈ کے ہی ہیں۔ قیاس کیا جاتا ہے کہ ان میں کوئی غیر ملکی نہیں ہے۔