Israeli airstrikes on Gaza: 5-yr-old, Islamic Jihad leader among 15 dead

غزہ : غزہ پٹی میں اسرائیلی فضائیہ کے فضائی حمہ میں اسلامی جہاد کے ایک سینئر کمانڈر اور ایک پانچ سالہ بچہ سمیت15افراد ہلاک ہو گئے۔ اسرائیل کی اس ہلاکت خیز کارروائی پر اسلامی جہاد نے اعلان کرا دیا کہ اسرائیل نے ہمارے لوگوں کے خلاف جنگ چھیڑ دی ہے۔اس کے ساتھ ہی اسلامی جہاد نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے راکٹ چھوڑے۔

فوجی ترجمان رچرڈ ہیکٹ نے کہا کہ اسرائیلی فوجوں نے اہداف پر بمباری کی لیکن ابھی ہامراکام ختم نہیں ہوا ہے یہ تو پیشگی حملہ ہے جس میں اسلامی جہاد کے اس سینئر کمانڈر کونشانہ بنا کر ہلاک کرنا تھا جو اسرائیل کے اندر کیے جانے والے حالیہ حملوں میں ملوث تھا۔