Lightning strikes near White House, killing 3 people

واشنگٹن:(اے یو ایس ) امریکا میں وائٹ ہاؤس کے شمال میں واقع ایک پارک میں گزشتہ شب آسمانی بجلی گرنے سے3 افراد ہلاک اور ایک بری طرح جھلس گیا جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

امریکی خبررساں ادارے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ڈی سی فائر اینڈ ایمرجنسی میڈیکل سروسز ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان ویٹو میگیولو نے کہا کہ شام 7بجے کے قریب 2 مرد اور 2 خواتین وائٹ ہاؤس کے پنسلوانیا ایونیو کے قریب لافائیٹ اسکوائر میں ایک درختکے نیچے کھڑے تھے کہ بجلی زبردست گرج چمک کے ساتھ ان کے نزدیک گری ۔

انہوں نے کہا کہ سیکرٹ سروس ایجنٹس اور امریکی پارک پولیس کے افسران قریب ہی موجود تھے جنہوں نے فوری طور پر امداد فراہم کرنے میں مدد کی اور چاروں کو شدید جھلسی ہوئی حالت میں نزدیک ہی واقع ایک ہسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں تین زخمیوںنے زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا۔