Rajasthan: 3 women killed in stampede in temple premises

جے پور:(اے یو ایس) راجستھان کے ایک مندر پر لگنے والے میلے میں صبح کے وقت بھگدڑ مچ جانے کے سبب 3 خاتون عیدتمندوں کی موت واقع ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق ضلع سیکر میں واقع کھاٹو شیام مندر میں صبح 5 بجے دروازے کھتے ہی لوگوں کا جم غفیر امنڈ پڑا۔ ہجوم اتنا بے قابو ہو گیا کہ دھکا مکی ہونے لگی۔ اسی افراتفری کے ماحول میں تین خاتون عقیدتمندوں کی جان چلی گئی۔ اس کے علاوہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

واقعہ کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس انتظامیہ کے عہدیدار فوری طور پر موقع پر پہنچنے اور راحتی کام شروع کرایا۔ بھگدڑ کے دوران زخمی ہونے والے تمام افراد کو نزدیکی اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ کھاٹو شیام مندر شیکھاوٹی کے ضلع سیکر میں موجود ہے اور یہ شہر کے وسط میں واقع ہے۔ اس میں پوجا کرنے کے لئے بڑی تعداد میں لوگ پہنچتے ہیں۔راجستھان کے کوٹا سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

برلا نے ٹویٹر پر لکھا راجستھان کے کھاٹو شیام جی مندر میں بھگدڑ کی وجہ سے کئی عقیدت مندوں کی موت دل کو دہلا دینے والی ہے۔ بھگوان مرحوم کی روح کو سکون اور سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت دے۔ متاثرین کے خاندانوں سے میری گہری ہمدردی ہے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں۔