Four Pakistani soldiers killed in suicide bombing in North Waziristan

اسلام آباد:(اے یو ایس )پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج کے ایک قافلے پر خودکش حملے میں 4 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرنے پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ خودکش حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کی شناخت مانسہرہ کے رہائشی 22 سالہ لانس نائیک شاہ زیب ، غزر کے رہائشی 26 سالہ لانس نائیک سجاد، کوہاٹ کے رہائشی 25 سالہ سپاہی عمیر او 30 سالہ سپاہی خرم ساکن ر نارووال کے طور پر کی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے خودکش دھماکے کے سہولت کاروں کی تلاش کے لئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں میر علی کے علاقے میں فوجی قافلے پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں خودکش حملے کے نتیجے میں 4 جوانوں کی شہادت پر دلی دکھ اور رنج ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک پوری قوم متحد ہو کر اس کا مقابلہ کرتی رہے گی۔