Imran Khan's close aide Shahbaz Gill arrested

اسلام آباد: (اے یو ایس ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنماﺅں نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل کے خلاف بغاوت پر ا±کسانے کے الزام میں بنی گالا تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایک ٹویٹ میں شہباز گل کی گرفتاری مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں گرفتار نہیں بلکہ اغوا کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے منگل کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ شہباز گل کو بنی گالا چوک سے بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں میں سوار افراد نے اغوا کیا ہے۔مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق شہباز گل کے خلاف تھانہ بنی گالا میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں بغاوت پر اکسانے کی دفعات درج کی گئی ہیں۔شہباز گل کا شمار تحریک انصاف کے متحرک رہنماﺅں میں ہوتا ہے اور وہ میڈیا پر اپنے پارٹی مو قف کو پیش کرتے رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے پیر کواے آر وائی نیوز کے ایک پروگرام کے دوران بیان دیا تھا جسے بعض حلقوں کی جانب سے فوج مخالف اوراشتعال انگیز بیان قرار دیا جا رہا تھا۔پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے شہباز گل کے اس بیان کے بعد ملک میں اے آر وائی کی نشریات معطل کر دیں تھیں۔تحریکِ انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے شہباز گل کی گرفتاری کو پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کا عظیم امریکی منصوبہ کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی پاکستان میں سویلین ڈکٹیٹر امپورٹڈ حکومت کی ہے۔خیال رہے کہ امریکہ تحریک انصاف کے رہنماو¿ں کے ان الزامات کی تردید کرتا رہا ہے۔شہباز گل کی گرفتاری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے اور ہوا بازی سعد رفیق نے ٹویٹ کیا کہ ان کی زبان درازی کا علاج اب ضروری ہو گیا ہے۔