PM Modi celebrates Raksha Bandhan with daughters of PMO staff. Watch

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جمعرات کو نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر کمسن بچیوں کے ساتھ رکھشا بندھن منائی۔ وزیر اعظم کی کلائی پر جن بچیوں نے راکھی باندھی وہ رائے سینا ہل پر ساؤتھ بلاک میں واقع وزیر اعظم دفتر (پی ایم او ) میں بر سر ملازمت خاکروبوں، مالیوں، چپراسیوں ،ڈرائیوروں اور دیگر نوعیت کا کام کرنے والے ملازمین کی بیٹیاں تھیں۔

پی ایم او کی طرف سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیر اعظمایک کرسی پر بیٹھے ہیں اور ہال میں موجود لڑکیاںان کی کلائی پر راکھی باندھ رہی ہیں۔وزیر اعظم راکھی باندھنے کے لیےاپنے قریب آنے والی ہر بچی سے باتیں کرتے نظر آئے۔ وزیر اعظم نے ٹوئیٹر کے توسط سے لکھا پی ایم مودی نے جشن کی تصاویر کے ساتھ ٹویٹ کیا ” ان بچیوں کے ساتھ ایک بہت ہی خاص رکشا بندھن“۔