Montenegro shooting leaves 12 dead including gunman

پوڈگوریکا:(اے یوایس ) جنوب مشرقی یورپی ملک مونٹی نیگرو میں ایک مسلح شخص نے 11 افراد کو قتل کر دیا۔حکام کے مطابق ایک مسلح شخص نے اپنے گھر میں مقیم ایک خاتون اور اسکے دو بچوں کو قتل کرنے کے بعد باہر نکل کر اپنی شکاری رائفل سے مقامی رہائشیوں اور راہ گیروں پر فائرنگ شروع کر دی جس میں7افراد ہلاک ہو گئے ۔

دریں اثنا ایک مقامی شخص نے گولی مار کر حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ فی الوقت حملہ آور کی جانب سے اس سنگین اقدام کے پیچھے چھپے محرکات کے حوالے سے کچھ واضح نہیں ہے تاہم واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہے۔34 سالہ حملہ آور کے حملے میں 11 افراد موقعے پر ہی ہلاک ہو گئے تھے جبکہ مزید 6 زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔واقعے کے بعد مونٹی نیگرو کے وزیر اعظم نے اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ سے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔