UK should designate IRGC as terrorist over Rushdie stabbing

تہران (اے یو ایس )برطانیہ میں ٹوری پارٹی کی طرف سے وزارت عظمیٰ کی امیدواری کے لیے کوشش کرنے والے ہندستانی نژاد رشی سوناک نے کہا ہے کہ سلمان رشدی پر حملے کے بعد برطانیہ کو چاہیے کہ وہ ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دے۔ رشی سوناک نے ایران پر مزید پابندی لگانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

رشی سوناک نے ایک بیان میں کہا ‘ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں پرانے معاہدے کو بحال کرنے کے بجائے ایک نئے اور زیادہ سخت معاہدے کی طرف جانا چاہیے۔ اگر ہم کوئی نتائج حاصل نہیں کر سکتے، تو پھر ہمیں 2015 کے جوہری معاہدے کے بارے میں یہ پوچھنا شروع کرنا چاہیے کہ کیا یہ معاہدہ اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے؟خیال رہے 24 سالہ لبنانی نڑاد امریکی شہری ہادی مطر نیو جرسی کا رہنے والا ہے جس نے رشدی پر چاقو سے حملہ کیا ہے۔ اس کی گرفتاری کے بعد یہ بتایا جا رہا ہے کہ وہ ایرانی پاسداران انقلاب کے ساتھ ہمدردیاں رکھتا ہے۔ یہ بات امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے سے این بی سی نے رپورٹ کی ہے۔تاہم سرکاری حکام نے خود ہی یہ بھی کہا ہے کہ اس بارے میں کوئی حتمی اور ٹھوس چیز سامنے نہیں آئی ہے۔

ہادی مطر اور ایرانی پاسداران انقلاب کے درمیان کوئی تعلق ہے۔ لیکن رشی سوناک کا کہنا کہ رشدی پر حملے کے بعد ایران کا سامنے آنے والا رد عمل اس مطالبے کو تقویت دیتا ہے کہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد گروہ قرار دیا جائے۔واضح رہے ابھی تک ایران کی طرف سے رشدی حملے پر کوئی سرکااری بیان یا رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم ایرانی اخبارات بشمول کیہان میں اس حملے کی تحسین کی گئی ہے۔ خیال رہے کیہان کے ایڈیٹر کا تقرر ایرانی رہبر معظم کرتا ہے۔ ایران کے اس سرکاری اخبار نے ”تیز دھار آلے سے شیطان کی گردن کٹ گئی “ عنوان سے سرخی لگائی۔