India appoints new Supreme Court chief justice who is due to retire in November

نئی دہلی: جسٹس ا ودے امیش للت کو ہفتہ کے روز سپریم کورٹ آف انڈیا کے چیف جسٹس کا حلف دلایا گیا۔ جسٹس للت اس عہدے پر محض 74روز تک فائز رہیں گے کیونکہ وہ نومبر میں ریٹائر ہو جائیں گے۔ہندوستانی آئین کے طابق سپریم کورٹ کے ججز 65سال کی عمر میں سبکدوش کر دیے جاتے ہیں۔

ہندوستانی سپریم کورٹ کا تقرر سینیارٹی کی رو سے صدر کرتا ہے۔اس ماہ کے اوائل میں جسٹس للت کے پیش رو چیف جسٹس این وی رمنا نے کہا کسی بھی جج کو65سال کی عمر میں کرنا بہت جلدی ہے۔ قومی عدالتی اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان کی عدالتوں میں تقریباً ساڑھے 4 کروڑ مقدمات معرض التوا میں پڑے ہیں ۔مقدمات کے نمٹئے جانے کی رفتار میں کی بنیادی وجہ ججوں کی کمی ہے۔نچلی عدالتوں میں تقریباً 5 ہزار اسامیاں جبکہ ہائی کورٹس میں 400 ججوں کی اسامیاں خالی ہیں۔