Death toll from devastating floods reaches 1,162 as waters reach Dadu

اسلام آباد: پاکستان میں بھیانک سیلاب سے گذشتہ24گھنٹے کے دوران مزید 36اموات سے ہلاک شدگان کی تعداد 1162اور زخمیوں کی 1941ہو گئی۔سیلابی ریلہ جو شمال سے شروع ہوا اس نے باندھ میں شگاف ڈالنا شروع کر دیے اور سندھ کے دادو ضلع میں 10لاکھ سے زائد افراد اس سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

نیشنل ڈزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کی یومیہ رورٹ کے مطابق 14جون سے اب تک بارشوں اور سیلاب سے 3500افراد زخمی ہو چکے ہیں۔دادو کے ڈپٹی کمشنر سید مرتضیٰ علی نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ سیلاب سے ضلع میں12لاکھ افراد متاثر اور بے گھر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیرپور ناتھن شاہ اور جوہی تعلقہ میں مین نارا ویلی نالے میں، جو دادو شہر سے 8 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے جس سے دادو شہر شدید متاثر ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگرمین نارا ویلی نالے میں پانی کی سطح اسی طرح بلند ہوتی رہی تو داو شہر پر اس کے نہایت خراب اثرات مرتب ہوںگے۔ دادو سے صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہونے والے قانون ساز پیر مجیب الحق نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ شہر کو سیلاب کے خطرے کا سامنا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سیلابی پانی کو شہر میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کارروائی کی جارہی ہے۔