Dwarka’s Sharda Peeth Shankaracharya Swami Swaroopanand dies of heart attack at 99

دوارکا:(اے یو ایس ) دوارکا شاردا پیٹھ کے شنکرآچاریہ سوروپانند سرسوتی طویل علالت کے بعد 99سال کی عمر میں مدھیہ پردیش کے نرسنگھ پور میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے ہفتہ دوپہر تین بجے کے قریب اپنے آشرم میں آخری سانس لی۔ انہیں سانس لینے میں تکلیف کی وجہ سے پچھلے دنوں جبل پور کے اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ سوروپا نند سرسوتی کی پیدائش دو ستمبر 1924 کو ہوئی تھی اور وہ دوارکا اور جیوترمٹھ پیٹھ کے شنکرآچاریہ تھے۔ ان کی موت سے ملک میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ سوامی سوروپا نند سرسوتی کروڑوں سناتن ہندووں کے عقیدے کے ستون تھے۔

جگدگرو شنکرآچاریہ سوامی سوروپا نند سرسوتی دو مٹھوں ( دوارکا اور جیوترمٹھ) کے شنکر ا?چاریہ تھے۔ سوامی سوروپانند سرسوتی کی پیدائش مدھیہ پردیش کے سیونی ضلع میں جبل پور کے پاس دگھوری گاوں میں براہمن کنبہ میں ہوئی تھی۔ ان کے والدین نے ان کا نام پوتھیرام اپادھیائے رکھا تھا۔صرف نو سال کی عمر میں انہوں نے گھر چھوڑ کر مذہب کا سفر شروع کردیا تھا۔ اس دوران وہ اترپردیش کے کاشی بھی پہنچے اور یہاں انہوں نے شری سوامی کرپاتری مہاراج وید۔ ویدانگ ، شاستروں کی تعلیم حاصل کی۔سال 1942 کے اس دور میں وہ صرف 19 سال کی عمر میں انقلابی سادھو کے طور پر مشہور ہوگئے تھے ، کیونکہ اس وقت ملک میں انگریزوں سے آزادی کی لڑائی چل رہی تھی۔