Sri Lanka beat Pakistan by 23 runs to lift 6th Asia Cup title

دوبئی:بھانوکا راج اپکسے کی ہاف سنچری کی مدد سے مقررہ20اووروں میں6وکٹ پر 170رنز بنانے کے بعد اپنے فاسٹ و اسپن اٹیک سے سری لنکا نے فائنل میں پاکستان کو 23رنز سے شکست دے کر چھٹی بار ایشیا کپ چمپین شپ جیت لی۔171رنز ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے پاکستان کو پہلے چا اووروں میں ہی کپتان بابر اعظم اور فخر زماں کو پولین کی راہ دکھا کر پاکستان کو دو زبردست جھٹکے دیے۔

اگرچہ پاکستا ن نے ان جھٹکوں سے نکلنے کی بھرپور کوشش کرتے ہوئے محمد رضوان اور افتخار کے درمیان ہاف سنچری شراکت کی اور مزید کسی نقصان کے اسکور میں اضافہ جاری رکھا لیکن ابھی پارٹنر شپ میں 72رنز ہی بنے تھے کہ لیانا گامگے نے افتخار کو آو¿ٹ کر کے یہ پارٹنر شپ توڑ دی اور یہ شراکت کیا ٹوٹی پاکستان پر قیامت ہی ٹوٹ پڑی کیونکہ اسکے بعد تو پاکستانی بلے باز صرف حاضری لگانے آتے رہے۔اور محض54رنز کے عوض باقی 7بلے باز بھی آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی طرف سے محمد رضوان 49گیندوں پر 4چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے55رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ افتخار نے 31گیندیں کھیلیںاور 2چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ 32رنز بنائے۔قبل ازیں سری لنکا کی طرف سے 170اسکور میں راج پاکسے نے45گیندوں پر 6وکوں اور تین چھکوں کی مدد سے71رنز کا ہسرنگا نے 21گیندوں پر 5چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے36اور دھنن جے ڈی سلوا نے 21بالوں پر چار چوکوں کے ساتھ28رنز کا تعاون دیا۔سری لنکا کی جانب سے فاسٹ بولروں لیانا گماگے ،کرونا رتنے اور تھیکشانا نے بالترتیب 4،2اور ایک وکٹ لی جبکہ لیگ اسپنر ہس رنگا ڈی سلوا نے 3وکٹ لیے۔بھانوکا راج پاکسے کو مین آف دی میچ اور ہسارنگا ڈی سلوا کو مین آف دی سریز قرار دیا گیا۔