Armenia PM dials Macron, Putin, Blinken over 'Azerbaijan's aggressive acts'

یریوان: (اے یو ایس)آرمینیا کے وزیرِ اعظم نے آذربائیجان کے ساتھ تازہ سرحدی جھڑپوں کے بعد عالمی رہنماﺅں سے ٹیلی فونی ر ابطہ کیا اور عالمی برادری سے آذر بائیجان کی فوج کی جاری پیش قدمی اور اس کی وحشیانہ کارروائی پر ردعمل ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ آرمینیا کے وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ انہوں نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو ٹیلی فون کر کے آذربائیجان کی تازہ جارحانہ کارروائیوں سے آگاہ کیا ہے۔

آرمینیا کے وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ عالمی برادری آذربائیجان کی کارروائیوں پر مناسب ردعمل ظاہر کرے۔ آرمینیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آذربائیجان کی فوج مسلسل پیش قدمی کر رہی ہے۔دوسری جانب آذربائیجانی وزارت دفاع نے آرمینیا پر سرحد پر بڑے پیمانے پر تخریبی کارروائیوں کا الزام لگایا ہے۔وزارت دفاع کے مطابق آرمینیا نے سرحدی فوجی پوزیشنوں پر مارٹر اور گولیاں برسائی ہیں، جس میں فوجیوں کو جانی نقصان پہنچا ہے۔