Woman robs Beirut bank and walks out with $13,000 of her own money to pay for her sister's cancer treatment

بیروت:(اے یو ایس ) لبنان میں ایک خاتون نے، جس کی شناخت سالی حافظ کے نام سے کی گئی ہے، اسلحہ دکھا کر بینک آف لبنان اینڈ دی ڈیاسپورا کے عملے کو یرغمال بنا لیا اور اپنے اکاؤنٹ سے13 ہزار ڈالرکی رقم ڈیپازٹ لینے میں کامیاب ہوگئی۔تاہم بعد میں لبنانی جنرل سکیورٹی نے مسلح ڈپازٹر کی گرفتاری کا اعلان کیا، جب کہ اس نے بینک سے برآمد کی گئی رقم کے بارے میں معلومات مختلف تھیں۔العربیہ اور الحدث ذرائع نے بتایا کہ بیروت میں بھگدڑ کے باعث متعدد زخمی بینک کے باہر گر گئے۔

سالی نے اپنے فیس بک پیج پر نشر ہونے والی ایک ویڈیو کے ذریعے اپنے اقدام کا جواز پیش کیا۔ اس نے بتایا کہ میں نے یہ انتہائی قدم اسپتال میں زیرعلاج اپنی بہن کے لیے کیا تھا۔ وہ مررہی تھی اور مجھے اس کی مدد کو پہنچنا تھا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اگر وہ اسلحہ کے ذریعے اپنی رقم وصول نہ کرتی تو اس کے لیے رقوم کا حصول ممکن نہیں تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ سالی الحافظ نے کل اپنے فیس بک پیج پر ایک بیان شائع کیا جس میں اس نے لکھا تھا کہ “اوہ میری زندگی، میں تم سے وعدہ کرتی ہوں کہ تم سفر کرو گی، علاج کراو¿ گی اورصحت مند واپس آو¿ گی۔ زندگی نے وفا کی تو واپس آکراپنی لخت جگر کی پرورش کرو گی، اگر یہ مجھے مہنگا پڑنے لگتا ہے تو کوئی بات نہیں۔ میری جان مجھ پر اور میرے دشمنوں پر خدا تجھے شفا دے اے میری جان سے زیادہ عزیزبہن۔