Three of family dead in wall collapse in UP’s Deoria

دیوریا: (اے یو ایس)اتر پردیش کے دیوریا میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے۔ اس حادثے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ شہر کے انصاری روڈ پر علاقہ میں خستہ حال مکان گرنے سے شوہر، بیوی اور معصوم بچی جاں بحق ہو گئے۔ پولس سپرنٹنڈنٹ سنکلپ شرما کے مطابق ہلاک شدگان کی شناخت 35سالہ دلیپ گونڈ،اس کی بیوی 30سالہ چاندنی اور 2سالہ بیٹی پائل کے طور پر کی گئی ہے۔جس گھر میں یہ حادثہ ہوا وہ 80 سال پرانا بتایا جاتا ہے۔

اس حادثے کے بعد کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے ملبہ ہٹا کر تینوں کو باہر نکالا۔چایس ڈی ایم صدر سوربھ سنگھ نے بتایا کہ دیر رات گئے تقریباً 3 بجے انصاری روڈ پر سو سال پرانا مکان گر گیا۔ اس میں 3 افراد مردہ پائے گئے ہیں۔ ضلع انتظامیہ، محکمہ پولیس اور فائر بریگیڈ کے لوگوں نے لاش کو نکالا۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک شدگان کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کی ہدایت دی ہے۔