At least 3 killed, 13 injured in blast at Kabul restaurant

کابل: قومی دارالخلافہ کابل میں ایک بم دھماکہ ہوا جس میں کم از کم3افراد ہلاک اور 13دیگر زخمی ہو گئے۔ کابل کے محکمہ سلامتی کے ترجمان خالد زدران نے ایک بیان میں کہا کہ یہ دھماکہ کابل ے پی ڈی 3 کے محلہ دھیما زانگ میں واقع ایک ریستوراں میں اس وقت ہوا جب وہاں لوگ دوپہر کا کھانا کھا رہے تھے۔پولس فی الحال یہ نہیں بتا سکی کہ یہ دھماکہ کوئی حادثہ تھا یا دہشت گردانہ حملہ۔

علاقہ کے رہائشیوں اور مزوروں و کاریگروں نے کہا کہ کم آمدن والوں اور غریب لوگوں کے لیے یہ ریستوراں بہت مشہور تھا کیونکہ یہاں کھانا بہت سستے داموں میں پیٹ بھر کھایا جا سکتا ہے۔ہلاک شدگان میں سے ایک کمسن لڑکا ہے جو اسی علاقہ میں ایک فوٹو گرافی دکان میں کام کرتا تھا۔