Harmanpreet Kaur hits masterful century to lead India to ODI series win against England

لندن : ہندوستان کی مڈل آرڈر بلے باز ہرمن پریت کور کی شاندار سنچری کی بدولت ہندوستان نے انگلستان کو اسی کی سرزمیں پر دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 88رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ناقابل شکست سبقت حاصل کر لی۔ کیونکہ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان تین میچوں کی سریز جیت گیا ہے۔ہرمن پریت کی 111بالوںپر18چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے کھیلی گئی 143رنز کی غیر مفتوح اننگز کی مدد سے ہندوستان نے 5وکٹ کے نقصان پر 333رنا کا ہمالیائی اسکو ر کھڑا کر دیا تھا۔

جو ون ڈے میچوں کی کسی بھی ہوم سریز میں انگلستان کے خلاف بنایا گیا اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ انگلستان کی ٹیم 334رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہندستانی بولروں خاص طور پر فاسٹ بولر رینوکا سنگھ ٹھاکر کی، جنہوںنے57رنز کے عوض4کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا، تباہ کن بولنگ کے آگے نہ ٹک سکی اور245مجموعے پر آو¿ٹ ہو گئی۔ انگلستان کی جانب سے ڈینی ویاٹ 65رنز بنا کر نمایاں رہیں۔سریز کا تیسرا اور آخری میچ ہفتہ کے روز لارڈز کے میدان میں ہوگا جہاں 2017کے ورلڈ کپ فائنل کے بعد انگلینڈ پہلی بار کھیلے گا۔