Raisi says Iran 'not seeking to obtain or build' nuclear weapons

اقوام متحدہ: ایران کے صدر ابرہیم رئیسی نے اقوام متحدہ سے کہا کہ ان کا ملک جوہری اسلحہ بنانے کی کوشش ہیں کر رہا اور نہ ہی وہ جوہری ہتھیار تیار کرنے کا خواہاں ہے۔ رئیسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری ہتھیار بنانے یا ان کے حصول کا ہر گز بھی خواہاں نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا نظریہ جوہری اسلحہ سازی نہیں ہے اور نہ ہی ایران کے سیاسی ،سائنسی و دفاعی نظریہ میں جوہری ہتھیاروں کی کوئی گنجائش ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب بھی جوہری صلاحیت اور خواتین کے حقوق کے حوالے سے بات کی جاتی ہے تو ایران کے تئیں دہرا معیار اپنایا جاتا ہے۔اس ضمن میں رئیسی نے کہا کہ یہ سب کچھ ایسے ماحول میں ہو رہا ہے جہاں متعدد ممالک ہمیں ایک خطرے کے طور پر پیش کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں لیکن خود جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور ایٹمی تجربے میں لگے رہتے ہیں۔

ابراہیم رئیسی نے امریکی صدر جو بائیڈن کی تقریر سے محض ایک گھنٹہ قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں ان خیالات کا اظہار ایسے وقت میں کیا جب 2015میں ایران اور 5بڑی طاقتوں کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے کی، جو کئی ماہ کے مذاکرات کے باوجود مسدود ہے ، بحالی پر تنازعہ بتدریج بڑھ رہا ہے اور انسانی حقوق کے ریکارڈ کے حوالے سے بھی ایران پر دباو¿ بھی بڑھ رہا ہے۔