German police raid villa linked to Russian oligarch Alisher Usmanov

برلن: جرمنی کے تقریباً 250 پولیس افسران نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے قریبی ساتھی اوربااثر تاجر علی شیر عثمانوف کی زیر ملکیت دو درجن سے زائد جائیدادوں پرپابندیوں اور منی لانڈرنگ کے قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں چھاپے مارے۔ حکام نے بدھ کو یہ معلومات دی۔فرینکفرٹ اور میونخ کے استغاثہ نے الگ الگ بیانات میں کہا کہ ریاستی اور وفاقی پولیس بویریا، بیڈن-ورٹمبرگ، ہیمبرگ اور شلیس وِگ ہولسٹائن میں 24 جائیدادوں کی تلاشی لی ہے۔

ایک بیان میں، فرینکفرٹ کے استغاثہ نے مشتبہ شخص کو محض ایک روسی تاجر قرار دیا۔لیکن جرمن ہفت روزہ ڈیر اسپیگل نے سب سے پہلے چھاپے کی اطلاع دی اور تاجر کا نام عثمانوف بتایا۔ عثمانوف پر امریکہ اور یورپی یونین میں بھی پابندی ہے۔ فرینکفرٹ کے پراسیکیوٹرز نے کہا کہ جس مشتبہ شخص کی وہ تفتیش کر رہے ہیں اس پر 2017 اور 2022 کے درمیان متعدد نوعیت کے لین دین کا الزام ہے جس میں آف شور کمپنیوں کے پیچیدہ نیٹ ورک کا استعمال کیا گیا تھا۔ استغاثہ کو شبہ ہے کہ لین دین کی رقم ٹیکس چوری کے ساتھ منی لانڈرنگ کی گئی تھی۔