At least 10 die as tractor-trolley slips into pond in Lucknow

لکھنؤ: (اے یو ایس )اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے ایٹونجا علاقے میں پیر کو مونڈن کی تقریب کے لیے جا رہے لوگوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی پلٹ کر ایک تالاب میں جا گری جس میں کم از کم10 افراد ہلاک اور متعدد شدید زخمی ہو گئے ۔ضلع مجسٹریٹ سوریہ پال گنگوار نے بتایا کہ سیتا پور سے کچھ لوگ منڈن کی تقریب کے لیے انائی دیوی مندر جا رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ راستے میں ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہوکر ایٹونجا علاقہ کے گدین پوروا کے قریب تالاب میں الٹ گئی۔ جس کی وجہ سے اس پر سوار افراد اس کے نیچے دب گئے۔ ٹریکٹر ٹرالی پر تقریباً 45 افراد سوار تھے۔

انہوں نے بتایا کہ شور سن کر آس پاس موجود گاؤں والوں نے ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے دبے لوگوں کو باہر نکالا۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ اب تک ان میں سے10 کی موت کی اطلاع ہے۔ ہلاک شدگان کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں 10 افراد شدید زخمی بتائے گئے ہیں۔ اسے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔گنگوار نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے بعد وہ اور دیگر اعلیٰ انتظامی اور پولیس حکام موقع پر پہنچے اور حادثے میں زخمیوں کو اعلیٰ سطحی علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم کو ریسکیو کام میں تیزی لانے کے لیے بلایا گیا ہے۔

ہلاک شدگان کی ناخت 18سالہ روچی موریہ، 45سالہ سکھ رانی، 51سالہ سشما موریہ، 55سلہ کومل دیوی، 40سالہ انا پورنا،40سالہ مالتی، 14سالہ بٹی ، 14سالہ انشکا اور 36سال سنیتا کے طور پر کی گئی ہے۔