Three IIT students among seven killed as vehicle falls into gorge in Himachal Pradesh’s Kullu

شملہ:(اے یوایس)ہماچل پردیش کے کلّو میں ایک بڑا سڑک حادثہ ہوا ہے۔ سیاحوں سے بھرا ٹیمپو ٹریولر کھائی میں جا گرا۔ حادثے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو پہلے بنجار اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں کلّو کے اسپتال ریفر کردیا گیا۔کولو کے ایس پی گرودیو سنگھ کے مطابق، یہ واقعہ کل رات تقریباً 8:30 بجے بنجار وادی کے گھیاگی علاقے میں این ایچ- 305 پر پیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ 10 زخمیوں میں سے 5 زخمیوں کو زونل اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے اور 5 بنجار کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ہلاک شدگان میں تین آئی ٹی طلبا بھی تھے۔بنجار سے بی جے پی ایم ایل اے سریندر شوری نے کہا کہ گاڑی میں کئی ریاستوں جیسے راجستھان، مدھیہ پردیش، ہریانہ اور دہلی کے مسافر سوار تھے۔ ایم ایل اے نے اندھیرے کے باوجود ریسکیو آپریشن کرنے پر ضلع انتظامیہ اور مقامی لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔