Pakistan swears in Ishaq Dar as finance minister

اسلام آباد: معاشی بحران کے شکار پاکستان کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جگہ ،جنہوں نے اتوار کے روز اپنے عہدے سے استعفی دے دیاتھا، اسحاق ڈار نے نئے وزیر خزانہ کے طور پر حلف لے لیا۔ ڈار (72) کو وزیر خزانہ بنانے کا باضابطہ فیصلہ ہفتے کو لندن میں وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے بھائی نواز شریف کے درمیان ملاقات میں کیا گیاتھا۔ملاقات میں مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

اسماعیل نے اپنا استعفیٰ نواز شریف کو پیش کیا، جو کرپشن کیسز میں سزا کے باعث سیاست سے باہر ہیں لیکن ان کے فیصلوں کو پارٹی کا پابند تصور کیا جاتا ہے۔مسلم لیگ (ن)نے ایک بیان میں اسماعیل کے حوالے سے کہا کہ میں نے چار ماہ تک اپنی پوری صلاحیت کے مطابق کام کیا اور پارٹی اور ملک کے ساتھ وفاداری نبھائی اور کام کیا۔ جیو نیوز کے مطابق اسحاق ڈار وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ لندن سے واپس آئے اور آج بدھ کے روز انہوںنے وزیر خانہ کے عہدے کا حلف اٹھایا۔واضح ہو کہ اسحاق ڈار نواز شریف کے سمدھی بھی ہیں کیونکہ ان کے بیٹے کی شادی سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی سے ہوئی ہے۔