Chinese nationals attacked in Pakistan; 1 killed, 2 injured

کراچی:(اے یو ایس ) پاکستان میں ملک گیر پیمانے پر چینی شہریوں کو نشانہ بنا کر کیے جانے والے حملے تسلسل سے جاری ہیں ۔تازہ ترین واردات میں کراچی میں ایک چینی شہری ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔شہر کے صدر علاقہ میں ہونے والی اس واردات میں ایک چینی دندان ساز کے کلینک میں گھس کر فائرنگ کی گئی جس میں ایک چینی شہری ہلاک ہوگیا، جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے سینیئر سپرٹنڈنٹ اسد رضا مطابق کلینک میں فائرنگ سے چینی دندان ساز کا ملازم رونلڈ ہلاک ہوگیا جبکہ چینی ڈاکٹر ایچ یو رچرڈ اور ان کی اہلیہ مارگریٹ زخمی ہوگئیں۔پولیس کے مطابق کلینک میں ملزم مریض بن کر آیا اور باری آنے پرا پنی لمبی قمیص کی جیب سے پستول نکال کر ڈاکٹر پر فائرنگ کردی،کلینک سے 9 ایم ایم پستول کے ساتھ خول ملے ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی دہری شہریت ہے۔ زخمی ڈاکٹر اور ان کی اہلیہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ دای قبول نہیں کی ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ مرا د علی شاہ نے اس و اردات پر گہرے افسوس و صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے کراچی کے پولس سربراہ ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اودھو سے تفصیل طلب کر لی اور ہدایت کی کہ حملہ آور کی گرفتاری یقینی بنانے کے اقدامات کیے جائیں۔