Dengue fever cases continue to surge in Pakistan

لاہور:(اے یو ایس )پاکستان کے صوبہ سندھ کے بعد پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سیلاب اور بدلتے موسم کے باعث رواں برس ڈینگی کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دوسری جانب مارکیٹ میں درد اور بخار کی ادویات کی قلت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطا بق صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد پانچ ہزار سے بڑھ چکی ہے جب کہ صرف کراچی میں ڈینگی کے باعث اب تک 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔صوبہ سندھ کے بعد خیبرپختونخوا ڈینگی سے متاثرہ دوسرا بڑا صوبہ ہے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 7350 ہے جن میں سے 5865 صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ صوبے میں سات افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔پنجاب میں رواں برس اب تک ڈینگی کے 5413 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 373 کیس سامنے آئے ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں اب تک ڈینگی بخار سے8 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔رواں برس صوبہ بلوچستان سے ڈینگی وائرس کے اَب تک 3324 کیس سامنے آ چکے ہیں۔ ترجمان محکمہ صحت بلوچستان کےمطابق صوبہ بھر میں ڈینگی سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔ماہرینِ صحت سمجھتے ہیں کہ ملک بھرمیں ڈینگی کے خاتمے کے لیے حکومت اور طبی ماہرین کو ہنگامی بنیادوں پر مو ثر اقدامات کرنا ہوں گے۔ اگر صورتِ حال پر قابو نہ پایا گیا تو اس مرض کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا۔

وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر رانا اصغر جواد کہتے ہیں کہ ہر سال صوبہ سندھ اور خاص طور پر کراچی میں مون سون کے بعد ڈینگی اور ملیریا کے مریض بڑھ جاتے ہیں۔وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے ا±نہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے مختلف شہروں میں تاحال حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث پانی کھڑا ہے جس سے مچھر پیدا ہو رہے ہیں۔ا±ن کا کہنا تھاکہ محکمہ صحت سندھ سمیت دیگر صوبوں کے صحت کے محکمے ا±س وقت حرکت میں آتے ہیں جب یہ مسئلہ بن جاتا ہے۔ا±ن کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ایسے معاملات پر طویل المدتی پالیسیاں بنائی جائیں ، تاکہ کسی بھی مرض کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔ڈاکٹر اصغر کہتے ہیں کہ ڈینگی کی روک تھام کے لیے صوبہ پنجاب میں ایک مو?ثر پروگرام وضع کیا گیا تھا جو گزشتہ کچھ عرصے سے زیادہ فعال نہیں ہے۔سابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر زاہد پرویز کہتے ہیں کہ عام تاثر یہی ہے کہ ڈینگی صاف پانی میں پیدا ہونے والا مچھر ہے۔ لیکن اب یہ بھی شواہد مل رہے ہیں کہ یہ مچھر گندے پانی میں بھی پیدا ہو سکتا ہے۔