Saudi Arabia offers new educational visas serving students from 160 countries

ریاض:(اے یو ایس ) سعودی وزراءکونسل نے اپنے اجلاس میں ایک طویل اور مختصر مدت کا تعلیمی ویزا جاری کرنے کا فیصلہ جاری کیا۔ جس میں انڈرگریجویٹ تعلیم کے لیے مرد اور خواتین طلبا، محققین اور ماہرین تعلیم کو ہدف بنایا گیا ہے۔وزارت تعلیم نے واضح کیا کہ تعلیمی ویزے کا مقصد ممتاز ہنرمندوں کو راغب کرنا، تعلیمی عمل کے معیار کو بلند کرنا اور تحقیق اور جدت طرازی کوفروغ دینا اور مملکت کو ایک پرکشش تعلیمی مقام کے طور پر پیش کرنا ہے۔

سعودی تعلیمی اداروں کی درجہ بندی اور کارکردگی کی سطح کو بڑھانا بھی مقاصد میں سے ہے۔ اس پلیٹ فارم کے تحت جاری ویزا کا مقصد یہ بتانا بھی ہے کہ سعودی تعلیمی ادارے عالمی سطح پر اعتدال کی اقدار پھیلانے اور عربی زبان کی تعلیم کو بڑھانے میں اپنا حصہ شامل کر رہے ہیں۔وزارت تعلیم نے کہا سعودی تعلیمی ویزا محققین، مرد اور خواتین طلبا، اور بین الاقوامی پروفیسرز اور ماہرین تعلیم کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ مختصر دورانے کا تعلیمی ویزا ایک تعلیمی سال کیلئے ہوتا ہے اور طویل مدتی ویزے کو طویل سائنسی پروگراموں میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے جاری کیا جاتا ہے۔

پلیٹ فارم سعودیہ میں تعلیم پائیں کے تحت ویزا سے 160 ممالک کے طلبہ فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم 9 زبانوں میں ہدایات فراہم کرتا۔ اس ویزا کے تحت درخواستوں کو متعلقہ حکام سے لنک کرکے تعلیم حاصل کرنے کے طریقہ کار کو آسان بنایا جاتا ہے۔ اس تعلیمی ویزا کیلئے سعودی عرب میں کوئی کفیل مقرر کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔