FBI: Jetliner evacuated in Albuquerque after security threat

واشنگٹن:(اے یو ایس ) امریکی فضائی حکام نے بتایا کہ ٹیکساس سے نیو میکسیکو جانے والی امریکن ایئرلائنز کی پرواز کو اتوار کے روز نیو میکسیکو کے البوبرک سن پورٹ ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد سکیورٹی خدشات کے پیش نظر خالی کرا لیا گیا۔ہوائی اڈے کے حکام نے بتایا کہ ڈلاس فورٹ ورتھ سے فلائٹ928 میں سوار تمام 179 افراد کو صبح کے وقت البوبرک سن پورٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارے سے اتار لیا گیا۔ طیارے کو پھر ایئر پورٹ کے ٹرمینل کی طرف روانہ کردیا گیا۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق وائی اڈے پر ہونے والے طیارے کے اس انخلا میں کسی زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ایف بی آئی اور نہ ہی ایف بی آئی کے حکام نے البرکوٹ سن پورٹ ایئرپورٹ پر سیکیورٹی خطرے کی نوعیت کا انکشاف کیا ہے۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ معاملہ زیر تفتیش ہے۔لیکن ایک شخص نے ، جس کی بیوی طیارے میں تھی، لیک اپنی شناخت بتائے بغیر کہا کہ ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ایف بی آئی جہاز میں موجود تمام مسافروں سے پوچھ تاچھ اور چھان بین کررہی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کسی کے سامان میں منشیات تونہیں ہے ۔