Pakistani Army soldiers leave for Qatar to provide security to FIFA World Cup 2022

اسلام آباد:(اے یو ایس ) پاکستان فوج کا ایک سکیورٹی دستہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کی سکیورٹی سنبھالنے کیلئے نور خان ائیر بیس سے قطر روانہ ہوگیا ہے۔ اس دستے پاک فوج کے آفیسرز، جونئیر کمیشنڈ آفیسرز اور جوان شامل ہیں۔پاک فوج فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران قطر حکومت کو سکیورٹی میں معاونت فراہم کریگی۔

اس مقصد کے لئے 8 رکنی عالمی فیفا ٹریننگ ٹیم نے ستمبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، دورے کے دوران ٹریننگ ٹیم نے پاکستان آرمی کے منتخب شدہ دستے کو فیفا سکیورٹی سے متعلق تربیت فراہم کی۔

قطر حکومت نے پاکستان سے فیفا ورلڈ کپ2022 کے دوران سکیورٹی میں معاونت کی درخواست کی تھی۔ اس ضمن میں قطری وزارت داخلہ کے 4 رکنی وفد نے اگست میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔یہ فٹبال میلہ جو قطر میں پہلی بار منعقد کیا جا رہا ہے 20نومبر تا18دسمبر جاری رہے گا۔