India delivers 13th batch of medical assistance to Afghanistan

نئی دہلی: وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغانستان کے عوام کے ساتھ خصوصی تعلقات برقرار رکھتے ہوئے ہندوستان نے طبی امداد کی تیرھویں کھیپ کابل روانہ کر دی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغان عوام کی مدد کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے کی گئی فوری اپیلوں کے پیش نظر ہندوستان نے ضروری ادویات اور طبی/جراحی کی اشیا جیسےاسپیگمومین میٹر موبائل قسم کے ساتھ پیڈیاٹرک بی پی کف، انفیوژن پمپ، ڈرپ چیمبر سیٹ، الیکٹرو کیوٹری، نائلون سیون وغیرہ پر مشتمل یہ طبی امداد افغانستان کے داراالخلافہ کابل میں واقع اندرا گاندھی چلڈرن ہسپتال کے عہدیداران کے حوالے کر دی گئی۔

ہندوستان اب تک تقریباً 45 ٹن طبی ساز و سامان فراہم کر چکا ہے۔ امداد، جس میں جان بچانے والی ضروری ادویات، ٹی بی سے بچاو¿ کی ادویات، کووڈ ویکسین کی 500,000 خوراکیں، طبی/جراحی کی اشیا وغیرہ شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ہندوستان نے افغان عوام کے لیے 40,000 میٹرک ٹن گیہوں بھی فراہم کیا ہے۔