Kyrgyzstan cancels Russian-led military drill on its land

بشکیک: وسطی ایشیائی ملک کرغزستان نے اتوار کے روز یکطرفہ طور پر روس کی قیادت میں کلیکٹیو سیکیورٹی ٹریٹی آرگنائزیشن کے 6 ممالک کے درمیان ہونے والی مشترکہ فوجی مشق کو روس پر ایک جھٹکا لگاتے ہوئے منسوخ کر دیا۔ واضح ہو کہ فوجی مشقیں پیر کے روز شروع ہونے والی تھیں۔

تاہم کرغزستان کی وزارت دفاع نے مشترکہ فوجی مشق انسٹرکٹیبل برادرہوڈ کمانڈ اینڈ اسٹاف مشق کو منسوخ کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی جو ملک کے مشرقی علاقے میں پیر سے جمعہ تک منعقد کی جائے گی۔

اطلاعات کے مطابق اس مشق میں کلیکٹیو سیکیورٹی ٹریٹی آرگنائزیشن کے ارکان روس، آرمینیا، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان اور تاجکستان کے فوجی اہلکار شامل تھے اور سربیا، شام اور ازبکستان سمیت پانچ مزید ممالک کو بطور مبصر مدعو کیا گیا تھا۔