At least 40 killed in coal mine explosion in Turkey

استنبول:(اے یو ایس )ترکی کے شمالی حصے میں کوئلے کی ایک کان میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 40 کان کن ہلاک ہوگئے۔ د جبکہ درجنوں دیگر کان کن اب بھی ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔ترک وزیر صحت فخر الدین کوجہ نے جمعہ کی شب کو بتایا کہ کوئلے کی اس کان میں دھماکے کے بعد امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور 11 افراد کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا ہے۔

ترک وزیر داخلہ سلیمان صویلو نے بحر اسود سے جڑے صوبے بارتین کے اماصرہ ضلع میں جائے حادثہ پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت مجموعی طور پر 110 مزدور کان کے اندر کام کر رہے تھے۔انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اب بھی 49 افراد کان کے اندر زمین سے 300 اور 350 میٹر گہرائی میں دو مختلف جگہوں پر پھنسے ہوئے ہیں جو ہیں۔مقامی سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کو فی الحال ایک حادثے کی طور پر دیکھ رہے ہیں اور باضابطہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔