Pakistan Finance minister Ishaq Dar called 'liar, Chor, Chor' at US airport: Watch video

واشگٹن: گذشتہ دنوں امریکہ کے دورے پر آنے والے پاکستان کے وزیر مالیات اسحٰق ڈار کو دیکھتے ہی پاکستانی تارکین وطن نے چور چور چلانا شرو ع کر دیا۔ یہ واقعہ اس وقت رونما ہوا جب اسحاق ڈارجمعرات کے روز بین الاقوامی زر فنڈ (آئی ایم ایف)اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے یہاں پہنچے ۔جیسے ہی اسحاق ڈار ہوائی اڈے سے پر نمودار ہوئے وہاں جمع احتجاجیوں نے انہیں دیکھ کر لوگوں نے انہیں جھوٹا اور چور چور کے نعرے لگانا شروع کر دیے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک شخص پاکستان کے ایک وزیر کو یہ کہتے ہوئے سنا ئی دے رہا ہے کہ تم جھوٹے ہو، تم چور ہو۔ اس دوران وزیر کے ساتھ چل رہے ایک پاکستانی افسر طیش میں آگیا۔ اس نے لوگوں کوبھی جواب دیا۔ افسر نے کہا تم مجھے نہیں جانتے، ایک چالاک گدھا بننے کی کوشش نہ کرو۔یاد رہے کہ اس سے قبل ستمبر میں پاکستان کی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو بھی لندن کے ایک کیفے میں ایسے ہی احتجاج کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مبینہ طور پر عمران خان کے حامیوں نے ان کی مخالفت کی تھی۔مظاہرین نے مریم سے کہا کہ آپ لندن میں عوام کا پیسہ لوٹ کر مزے کر رہی ہیں۔ واضح ہو کہ گذشتہ دنوں واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس منعقد ہوئے۔ سیلاب سے تباہ حال پاکستان مختلف ممالک کے ساتھ قرضوں کی ری شیڈولنگ کا خواہاں ہے۔