Saudi Arabia records 14 percent increase in new jobs during the third quarter of 2022

ریاض:(اے یو ایس ) سعودی عرب نے 2022 کی تیسری سہ ماہی روزگاری فراہمی کے حوالے سے 14 فیصد اضافہ کیا ہے۔ یہ اضافہ مینوفیکچرنگ، مارکیٹنگ ، سیلز اور سرمایہ کاری سمیت کئی شعبوں میں سامنے آیا ہے۔ سعودی عرب میں ملازمتوں میں اس اضافے کا اظہار ایک تازہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

خلیج کے ممالک میں روزگار فراہمی میں سعودی عرب سر فہرست ہے جبکہ قطر دوسرے اور متحدہ عرب امارات تیسرے نمبر پر رہا ہے۔خلیجی ممالک کے حوالے سے روزگاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ خلیجی ریاستوں میں رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں یہ اضافہ نئی سرمایہ کاریوں کے امکانات بڑھنے سے ہوا ہے۔ اس اضافے کی ایک اضافی وجہ قطر میں 20 نومبر سے شروع ہونے والا ورلڈ کپ بھی بنا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں بطور خاص ملازمتوں سے متعلق سرگرمی میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سلسلے میں سافٹ وئیر انڈسٹری میں گیارہ فیصد اضافہ رپورٹ کیا گیا ہے جبکہ سائبر سکیورٹی کے شعبے میں اضافہ سات فیصد ہوا ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن 2030 کے کی ضرویات کے تحت کلاوڈ، ڈیجیٹل اور سائبر سے متعلق مہارتوں کی مانگ میں بھی تیزی آگئی ہے۔ مختلف منصوبوں کو مکمل کرنے کی خاطر تجربے کے حامل کنسلٹنٹس کی مانگ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔سی طرح تکنیکی سیل کے تجربے سے متعلق روزگار بھی بڑھے ہیں۔ سعودی عرب میں روزگار کے یہ مواقع دوسرے خلیجی ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ بڑھے ہیں ۔